*آصف علی زرداری پاکستان کے صدر منتخب*

پاکستان کے صدارتی انتخاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری411ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں سوبائی اسمبلیوں میں ارکان نے ووٹ ڈالے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے کل 1185 الیکٹورل ووٹوں میں سے 1044 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مخصوص نشستوں سمیت 92 نشستیں تاحال خالی ہیں جبکہ پریزائڈنگ افسران نے کل نو ووٹ مسترد کیے

انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل پارلیمان سے 255 اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کیے۔

 

واضح رہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں،

نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب کل اتوار کو 4بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسٰی نومنتخب صدر سے حلف لیں گے

Foto by PPP