ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا ریڈیو پاکستان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور مواصلاتی روابط بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

اپنے ریمارکس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے دورے کا خیرمقدم کرتی ہے، پاکستان میں عام انتخابات کے بعد یہ کسی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہے۔

ایرانی صدر نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔