پولیس ڈاگز بریڈنگ سنٹر اینڈ ٹریننگ سکول بیدیاں میں پنجاب پولیس کے 06 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کی تقریب منعقد،

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ریٹائرڈ ہونے والے سراغ رساں کتوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم کے درمیان ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔

تنظیم کی سی ای او ذوفشاں انوشے کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو کے تحت سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بہتر مستقبل کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس کے سراغ رساں کتوں کی شاندار خدمات ہیں،