ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل ساؤ کی نے آج سپیشل پروٹیکشن   یونٹ ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ, ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی میجر ریٹائرڈ غلام صفدر وٹو اور چینی قونصل خانے کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

پنجاب پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ
دوران ملاقات پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور چائنیز شہریوں کے سکیورٹی امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سی پیک، نان سی پیک اور دیگر اہم منصوبوں کے تناظر میں چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے چائنیز شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں زیرِ استعمال لائی جا رہی ہیں تا کہ چائنیز پاکستان میں کہیں بھی باحفاظت سفر کر سکیں۔ نیز سپیشل پروٹیکشن یونٹ چائنیز شہریوں کی سکیورٹی نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔
ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل مسٹر ساؤ کی نے ایس پی یو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چائنیز شہریوں کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل مسٹر ساؤ کی کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک، نان سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے اور مجھے پورا یقین اور اعتماد ہے کہ چائنیز کی سکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
بعد ازاں ایس پی یو کنٹرول روم کا وزٹ کیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے چائنیز ڈپٹی قونصل جنرل کو کنٹرول روم کے RTVS رئیل ٹائم وہیکل ٹریکنگ سسٹم کے متعلق متعارف کرایا اور باہمی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔