اسلام آباد 02 اپریل ()اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کیا ہے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کیا،
عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا،
مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے،
قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو سنی اتحاد کونسل نے وزارت عظمٰی کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔