گوجرانوالہ(18مارچ2024؁)
خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے ‘NEVER AGAIN’’آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک کی قیادت گوجرانوالہ پولیس کے ریجنل ہیڈ طیب حفیظ چیمہ نے کی

آگاہی واک میں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق،سی ٹی او عائشہ بٹ و دیگر سینئر افسران سمیت طلباء و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ آگاہی واک کا مقصد خواتین پر تشدد کو روکنا اور انکے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب و آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر جسمانی و نفسیاتی تشدد اور جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے انٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

جس سے خواتین پر تشدد، ہراسگی اور ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
تشدد کی روک تھام میں کامیابی اس صورت ممکن ہے جب ہم تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں گے اسے رپورٹ کریں گے۔

مزید برآں ریجن بھر کے تمام تھانہ جات اور تحفظ مراکز پر وکٹم سپورٹس آفیسر بھی تعینات کر دیئے گیے ہیں۔