eradiopakistan

فروری سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیے ہیں

بھارتی ٹینس ٹیم کے سات کھلاڑی اور پانچ آفیشلز 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچیں گے

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کے علاوہ ڈیوس کپ کی کوریج کرنے والے بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کئے ہیں

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں نہ کھیلنے کیلئے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا تھا جس پر گزشتہ برس دسمبر کے اواخر میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی تھی
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنایا کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی