eRadioPakistan

پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی۔
پاکستان کی منسڑی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی کاوشیں رنگ لے ائیں ہیں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کہ مطابق فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کر سکتا ہے، اس سے پہلے آئی ٹی کمپنیوں کو صرف 35 فیصد تک ڈالرز رکھنے کی اجازت تھی۔

نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پابندی کے باعث متعدد کمپنیوں نے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔