سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک دنیا بھر میں سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں تاہم انسٹاگرام کی سروسز بھی متعدد علاقوں میں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤنخی ہوگئیں تھیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے تھے

انٹرنیٹ کی بندش کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور مسینجر کی سروسز تعطل کا شکار ہے۔ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ تعطل لاگ ان سیشن میں پیش آرہی ہے۔
نیٹ بلاکس کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائیٹس کی سروسز کے تعطل کا تعلق کسی ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سے بھی میٹا سروسز کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہے۔ تاہم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا یا فیس بک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا ہے اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا ہے۔