جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے موٹر سپورٹ ایونٹ چولستان جیپ ریلی کا اختتام ہوگیا ،غیر حتمی نتائج کے
مطابق 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے فاتح زین محمود رہے جنہوں نے 462 کلومیٹر ریتلے ٹریک کا فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا جبکے جعفر نے ٹریک 4گھنٹے 6 منٹ 25 سیکنڈ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی
صاحبزادہ سلطان 4گھنٹے 9 منٹ 25 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہے

چولستان جیپ ریلی کے پائنیر ڈرائیور اور پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے میر نادر مگسی آج فائنل راؤنڈ ریس کیلئے ٹریک پر روانہ نہ ہو سکے۔

میر نادر مگسی کی گاڑی اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچنے سے قبل حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نےکامیابی حاصل کی۔

19 ویں چولستان جیپ ریلی کے فاتح زین محمود کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار چولستان جیپ ریلی اپنے نام کی ہے۔ سب ڈرائیورز نے خوب محنت کی، میرا مقابلہ خود سے تھا اس لیے بڑے مارجن سے جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سپورٹ ایونٹ جیتنے پر فخر ہے۔