پنجاب پولیس کا 345 مرد و خواتین سب انسپکٹرز پر مشتمل بیچ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ سے ایک پروقار تقریب میں پاس آوٹ ہوا ،پاس آوٹ ہونے والے سب انسپکٹرز میں سے

14 ایم فل، 01 سی اے ، 05 ایم ایس ، 86 ماسٹرز اور 280 کے قریب بی اے، بی ایس ڈگری ہولڈرز تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ اعلی تعلیم یافتہ آفسران مستقبل کے ایس ایچ اوز ہیں جو کہ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے پروبیشنرز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور سلامی کے چبوترے کے آگے سے گزرے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سلامی دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی مدد کیلئے ہمت اور بہادری سے معاشرے کے گھناؤنے کرداروں، کریمنلز اور بدمعاشوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔