in ,

مچھلی کا کانٹا گلے میں اٹک جائے تو پھر کیا کریں؟

آٹھ نومبر (ویب ڈیسک)مچھلی کھانے کے دوران غلطی سے اس کا کانٹا نگل لینا عام ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ اسے اکثر کھاتے ہیں۔اگرچہ مچھلی کے کانٹے عموماً چھوٹے اورکافی تیز ہوتے ہیں مگر زیادہ تر وہ غذائی نالی سے بغیر کسی مسئلے کے گزر جاتے ہیںمگر کئی بار یہ کانٹے لوگوں کے گلے میں پھنس جاتے ہیں جس سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔اکثر یہ تجربہ تکلیف دہ نہیں ہوتا مگر بے چینی کا احساس ہونے لگتا ہے جبکہ کھانسی یا گلے میں کچھ چبھنے کا احساس ہوتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے گلے میں اٹک جانے والے کانٹے کو معدے میں پہنچانا ممکن ہے اور زیادہ وقت بھی نہیں لگتا۔ممکنہ پیچیدگیاںان طریقوں سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر کانٹے کو ہٹایا نہ جائے تو کن مسائل کا سامنا ہوسکتا ہےجیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ مچھلی کے کانٹے کافی تیز ہوتے ہیں جو حلق میں خراش ڈال سکتے ہیں۔اس وجہ سے کھانا نگلنا مشکل ہوسکتا ہے، منہ سے خون کا اخراج ہوسکتا ہے، غذائی نالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، انفیکشن، سینے میں تکلیف اور پیپ جیسے مسائل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔کانٹے کو اپنی جگہ سے ہٹانے والے گھریلو ٹوٹکےایسے متعدد طریقے موجود ہیں جن سے مچھلی کے کانٹے کو ڈاکٹر کی مدد کے بغیر معدے میں پہنچایا جاسکتا ہے، مگر چونکہ ہر فرد مختلف ہوتا ہے تو نتیجہ بھی مختلف ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ایک طریقہ تو یہ ہے کہ زبردستی کھانس کر کانٹے کو منہ کے راستے نکال دیںگر یہ طریقہ کام نہ کرے تو کچھ مقدار میں سرکے کو پینے سے بھی کانٹے کو نگلنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں موجود تیزابیت اس کانٹے کو نرم کردیتی ہے۔سوڈے کو پینے سے بھی مدد مل سکتی ہے جس میں موجود گیس سے کانٹے کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔کھانے کا چمچ زیتون کا تیل پینے سے بھی گلے میں پھنس جانے والے کانٹے کو معدے میں پہنچانا ممکن ہے۔کیلے کا ایک بڑا ٹکڑا نگلنے سے بھی ایسا ممکن ہے کیونکہ وہ ٹکڑا کانٹے کو اپنے ساتھ کھینچ کر معدے میں پہنچا دے گا۔پانی میں کچھ سیکنڈ کے لیے روٹی کو بھگو کر اس کا بڑا ٹکڑا کھانے سے بھی پھنس جانے والے کانٹے کو نکالنا آسان ہوجاتا ہےڈبل روٹی اور peanut بٹر کا ایک بڑا نوالہ کھانے سے کانٹے کو اپنی جگہ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔اگر گھر میں مارش میلو موجود ہے تو اس کا ایک بڑا ٹکڑا تھوڑا سا چبا کر سالم نگل لیں، اس سے بھی کانٹے کو اپنی جگہ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔اگر کوئی طریقہ کام نہ کریں تو پھر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ کانٹے کو ہٹایا نہ جائے تو متعدد پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0
España, un destino muy atractivo para la migración de estudiantes y trabajadores Colombianos.

España, un destino muy atractivo para la migración de estudiantes y trabajadores Colombianos.

eRadioGlobal

Lo que realmente significa el castigo de Red Bull en la F1 para 2023… y 2024