in ,

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا چوتھا روز: عمران خان کا قافلہ گوجرانوالا پہنچ گیا

اکتیس اکتوبر (ویب ڈیسک)عمران خان کا لانگ مارچ گوجرانوالہ چن دا قلعہ پہنچا تو پہلوان کے شہر کے کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر پر حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دو انقلاب دیکھے، ایک جو خونی انقلاب ایران میں آیا جبکہ دوسرا انقلاب جو پرامن انقلاب ہوتا ہے ووٹ سےآتا ہے۔

اس وقت پاکستان میں پر امن انقلاب آرہاہے، کل جب ہم شہرسے گزریں گےتو نظرآئےگا ملک انقلاب سےگزر رہاہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کےفیصلے ملک میں ہی ہوں،پاکستان میں قانون کی بالادستی ہو ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہ ہو۔ ملک میں حقیقی آزادی شفاف الیکشن سےہی آئےگی، آزادی پلیٹ میں رکھ نہیں ملتی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سن لو ! قربانی کی ضرورت پڑی تو میں سب سےپہلےقربانی دونگا

۔سابق وزیراعظم نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تین سال سے دوائی نہیں مل رہی جو باہربھاگا ہوا تھا،اب نوازشریف این آراو لینے لگا ہے یہ پھرلوٹ مار کرنےواپس آئےگاعمران خان کا لانگ مارچ کل صبع 11 بجے چندہ قعلہ سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گاترجمان تحریک انصاف کے مطابق وہ لاہور پہنچ چکے ہیں اور وہ رات اپنے گھر زمان پارک میں ہی قیام کریں گے۔پیر کی صبح عمران خان مارچ کے لیے نکلنے سے پہلے ایک روز قبل کنٹینر کے نیچے آکر ہلاک ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ تحریک انصاف کے شیڈول کے مطابق عمران خان کے قیام کا بندوبست گوجرانوالہ میں ہی کیا گیا تھا۔ تاہم آخری وقت میں شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

اور وہ واپس لاہور روانہ ہو گئے۔  ایک روز قبل پیش آنے والے حادثے کے پیش نظر پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر کے ارد گرد سکواڈ کی گاڑیوں کا گھیرا رکھا گیا اور کارکنوں کو قریب آنے کی اجازت نہیں تھی۔  اس کے علاوہ تحریک انصاف کی سکیورٹی پر مامور عملے کے افراد نے کنٹینر کے گرد حصار قائم کیے رکھا اس بات کو یقینی بنایا کہ بلاوجہ لوگ کنٹینر کے قریب نہ آئیں۔  گوجرانوالہ پہنچنے پر مارچ کے شرکا کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

Elon Musk ha disuelto la junta directiva de Twitter