بیس جنوری (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ساحلی شہر الخبر میں جاری چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی عرب اور پاکستانی ٹیم کے مابین ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ جمعرات کی شب الخبر کے مقامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا

مقامی میڈیا کے مطابق 11جنوری سے سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ویمن ٹورنامنٹ کے دوستانہ میچز میں پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کوموروس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔ جبکہ موریشیش کے ساتھ ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کھا گئی تھی۔
واضح رہے پاکستان اور سعودی عرب کی ویمن ٹیم کے درمیان تیسرا میچ 19 جنوری بروز جمعرات الخبر کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کا نتیجہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔


GIPHY App Key not set. Please check settings