in , ,

پاکستان کے شاہ زیب رند نے کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ کیٹگری مقابلے میں فرانسیسی کھلاڑی کو شکست دے دی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ میں اپنا دوسرا مقابلہ جیت لیا۔
مقابلہ ہارنے پر حریف کھلاڑی نے مشتعل ہوکر تماشائیوں پر کرسیاں پھینک دیں
۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ کیٹگری میں ان کا مقابلہ فرانس کے 23 سالہ ٹومی ایزوزا سے تھ
تین راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے پہلے راؤنڈ کے آغاز میں ہی ٹومی ایزوزا نے شاہ زیب رند پر زبردست حملہ کیا اور انہیں گرانے کی کوشش کی لیکن زیادہ دیر تک ایزوزا کے داؤ پیچ چل نہ سکے۔
باقی دو راؤنڈز میں شاہ زیب رند مقابلے پر حاوی رہے اور انہوں نے حریف کھلاڑی پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ اس طرح تین تین منٹ کے تین راؤنڈز مشتمل مقابلے کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی فاتح قرار پائے۔
اس موقع پروہاں موجود پاکستانی تماشائیوں نے شاہ زیب کے حق میں بھر پور نعرے لگائے۔ پاکستانی کھلاڑی نے اس موقع پر قومی پرچم بلند کیا اور اس کے بعد سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کیا۔
مقابلہ ہارنے پر فرانسیسی کھلاڑی اور ان کے کوچ آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے شاہ زیب کے حق میں نعرے لگانے والے پاکستانی تماشائیوں پر کرسی پھینکی۔ اس دوران سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی۔
شاہ زیب پہلے پاکستانی ہیں جو کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے اپریل میں اپنے ڈیبیو میچ میں وینزویلا کے گبو ڈیاز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

کراٹے کامبیٹ بنیادی طور پر فل کانٹیکٹ سٹرائیکنگ لیگ ہے جس میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوتا ہے اور جسم کے کسی بھی حصے پر وار کی اجازت ہے۔

اس خطرناک لیگ میں اولمپک تمغہ جیتنے والے اور دنیا بھر کے قومی چیمپیئن بلیک بیلٹس مرد و خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ ان کے درمیان کراٹے کمبیٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے حصول کے لیے آٹھ مختلف ویٹ ڈویژنز میں مقابلہ ہوتا ہے۔
شاہ زیب رند گزشتہ برس امریکہ کے شہر میامی میں قائم معروف اکیڈمی ’گوٹ شیڈ‘سے معاہدہ کر کے اس لیگ میں شریک ہوئے۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

Mueren 12 personas en estampida durante partido de fútbol en El Salvador

¿Por qué a la gente no le gusta el día después de las vacacione? Conoce las razones interesantes