in ,

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 پاکستان میں تیار کردہ فٹبال «الریحلہ «سے کھیلا جا رہا ہے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال(فیفا) کا پاکستان پر بھروسا برقرار ہے۔قطر میں جاری فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں بھی پاکستان کی بنائی ہوئی فٹبالز استعمال کی جا رہی ہیں ۔پاکستان میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ‘ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں استعمال کی جارہی ہے جسے پاکستانی کمپنی’فارورڈ اسپورٹس‘ نے تیار کیا ہے۔اس سے قبل 2014ء اور 2018ء میں بھی یہ پاکستانی کمپنی فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹبالز تیار کرچکی ہے۔اس حوالے سے فارورڈ اسپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن مسعود نے’دی نیوز‘ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’یہ برانڈ جوکہ اس بار قطر ورلڈ کپ میں استعمال کیا جائے گا، بہت زیادہ زبردست اور تیز ہے‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’25 فیصد عناصر، جو اس برانڈ میں استعمال کیے گئے ہیں، پائیدار ہیں اور یہ برانڈ ری سائیکل ہونے والے مواد سے بناہوا ہے‘۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران 3 ہزار فٹبالز استعمال کی جائیں گی جبکہ ان کی کاپی کی فروخت کا تخمینہ 80 لاکھ تک ہے۔لہٰذا، فیفا کے پاکستان پر مسلسل بھروسے کی وجہ پاکستانی کپمنی’فارورڈ اسپورٹس‘ کے بانی خواجہ مسعود اختر اور ان کی 3 دہائیوں طویل فٹبال سے دلچسپی ہے۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

¿El iPhone que estás comprando es nuevo o viejo? Posible saber en un minuto

Copa Mundial de la FIFA 2022, tecnologías únicas utilizadas en la copa mundial de fútbol en Qatar