لاہور پانچ فروری (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف انتقال کر گئے ہیں
پرویز مشرف کا انتقال دبئی کے امریکن ہسپتال میں ہوا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے
پرویز مشرف کی زندگی
پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوا۔
وہیں ان کا بچپن گزرا، وہیں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 19 اپریل 1964 کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔پرویز مشرف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ بھی لیا۔ اکتوبر 1998 اُن کو آرمی چیف بنا دیا گیا
پرویز مشرف نے سنہ 1999 کے کو کے بعد پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ملک کی باگ دوڑ سنبھال لی
جنرل پرویز مشرف کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے نو سال بعد 28 نومبر 2007 کو سبکدوش ہونا پڑا، انہوں نے 29 نومبر 2007 کو پانچ سال کے نئے دور کے لیے صدرکا حلف اُٹھایا لیکن اس عہدے پر زیادہ عرصے برقرار نہ رہ سکے اور 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلے گئے
دوسری جانب صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
President @ArifAlvi and Prime Minister @CMShehbaz expressed deep grief and sorrow over the death of the former President Pervez Musharraf @PakPMO @PresOfPakistan https://t.co/JRvZjc8xXM pic.twitter.com/8bA8T3XboX
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 5, 2023


GIPHY App Key not set. Please check settings