in ,

پاکستان میں یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ،جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

راولپنڈی پچیس مئی 2023 (ویب ڈیسک )ملک بھر میں یومِ تکریم شہدا کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔
آج پاکستان میں یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے اور مختلف شہروں میں ہونے والی تقاریب میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی یادگاروں پر پھول بھی چڑھائے گئے۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے سربراہان، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہوئے جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔

دریں اثنا یوم تکریم شہداء پاکستان کے سلسلے میں نیول اور پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الگ الگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرز میں نیول چیف امجد خان نیازئی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز میں ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جے ایس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرکت کی آئی پنجاب نے یادرگاہ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کل کروڑوں لوگ آرام سے سوئے کیوں کہ لاکھوں لوگ ان کی حفاظت کیلیے جاگ رہے ہوتے تھے انھوں نے کہاکہ وردی والے اس دھرتی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں تمام فورسز کے تین چار جوان روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں گوجرانوالہ ریجن کے 292پولیس کے جوانوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں لیکن ہمارا ڈر یہ ہے کہ جب پالیسی تبدیل ہوتی ہے تو سینے پر گولیاں کھانے والوں پر استغاثے درج ہو جاتے ہی لیکن پھر بھی ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس ملک کی حفاظت کریں گے جب تک ہماری جان باقی ہے انھوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں حکومت نے ہماری بھرپورسپورٹ کی آئی جی پنجاب نے کہاکہ جب کسی افسر کو صحیح کام نہیں کرنے دیا جائے گا تو اس سے ریاست کمزور ہوتی ہے

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

Muere Tina Turner, la ‘reina del rock and roll’, a los 83 años

Ataque al Capitolio Hill: Líder de los partidarios de Trump sentenciado a 18 años de prisión