in , , ,

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ملک کے 16 شہروں میں پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات ۔

ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزز کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں ہونیوالے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس جس میں چیف آف

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ملک کے 16 شہروں میں پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات ۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزز کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں ہونیوالے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے ۔ وبا کی بگڑتی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام کی حفاظت اور صحتِ عامہ کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان آرمی کو آرٹیکل 245کے تحت سول اداروں کی معاونت کیلئے تعینات کردیا ہے ۔ جس کے بعد اسلام آباد۔لاہور ۔کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان فیصل آباد گوجرانوالہ سمیت 16 شہروں میں پاک فوج کے جوان اور افسران انتطامیہ کی مدد کے لیے موجود ہیں اور عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے بھر پور کام کر رہے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وقت پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسزز کی تعداد 8 لاکھ 25ہزار 519 کے لگ بھگ ہے جن میں سے سات لاکھ پینتیس ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکے اس وقت کرونا مثبت مریضوں کی تعداد 90ہزار سے زائد ہے ۔کرونا سے اب تک 18ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وبا پر قابو پانے کے لیے مختلف فیصلے کیے ہیں جس میں سکولوں کی بندش اور ہفتے میں پانچ دن کاروباری مراکز شام چھ بجے تک کھولنے کے علاوہ پاکستان آنے والی پروازوں کی تعداد کو کم کر کے 20 فیصد تک کیا جا رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر جاری سرکلر کے مطابق اعتکاف، شب برات اور نماز عید کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ  8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی، صرف گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔

دوسری طرف طرف ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ ویکسین خریدی ہیں اور ملک بھر ویکسینیشن عمل جاری ہے

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

اس سلسلہ میں ای ریڈیو گلوبل کینیڈا کو ملنے والے ایک سرکاری ھینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زولفقار احمد گھمن کا کہنا ہے کہ صرف گوجرانوالہ ڈویژن میں ہی 34ہزار بیس ہیلتھ کیر ورکرز کے علاوہ ایک لاکھ 32ہزار عام شہریوں کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے ۔اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے اس سارے عمل کی شفاف مانیٹرنگ کی جارہی ہے

 

 

کے لئے

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

Redacción Web
Author: Redacción Web

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Deja una respuesta

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

خطرناک عاطف عرف عاطی لاہور قتل کے سنگین واقعات میں ملوث ہے

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.0

La belleza natural de la región representada en un solo lugar, Hard Rock Hotel Cancún.