اسلام آباد سات فروری (ویب ڈیسک) بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا منگل کو پاکستان میں بحال ہو گئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے ویب سائٹ بحال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا
توہین آمیز مواد کو بلاک نہ ہٹانے کی وجہ سے پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کی سروسز محدود کی تھیں تاہم بعد میں ویب سائٹ مکمل بلاک کر دی گئی تھی۔
تاہم پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا فوری بحال کرنے کا حکم دیا تھا اور وزیراعظم کے حکم کے بعد بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا منگل کو پاکستان میں بحال ہو گئی ہے
وزیرِ اعظم نے آئی ٹی کے وزیر امین الحق کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی کمیٹی معاملے پر ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی


GIPHY App Key not set. Please check settings