جمعے کو امریکی فلم اور ٹیلی ویژن کمپنی لوکاس فلم نے ’سٹار وارز‘ سیریز کے تحت تین نئی فلموں کا اعلان کیا
ان میں سے دو فلموں کے ہدایت کار ڈیو فلونی اور جیمز مین گولڈ ہوں گے۔ جبکہ تیسری فلم جس میں ڈیزی رڈلے مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی ہدایت کاری پاکستانی ہدایت کار اور ایمی اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کریں گی
شرمین عبید چنائے کی فلم سنہ 2019 کی فلم ’رائز آف سکائے واکر‘ کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کا سکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے سٹیون نائٹ لکھیں گے۔
شرمین پہلی خاتون اور غیرملکی ہیں جو ’سٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی
پاکستانی ہدایت کار شارٹ ڈاکیومنٹری کے لیے دو اکیڈمی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ انہیں سنہ 2011 میں ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکر اور سنہ 2015 میں ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس‘ کے لیے ایمی ایوارڈ ملا تھا


GIPHY App Key not set. Please check settings