in ,

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد اٹھائیس نومبر (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہو رہے ہیں، پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل ہو گی۔

کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں جنرل قمرجاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے اور جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے،

جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت سے ایوان صدر اور وزیر اعظم سے پی ایم ہاؤس میں الوداعی ملاقاتیں کیں۔

صدرمملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا اور انکی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کی بھی تعریف کی، صدرعارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

Mundial de Fútbol: Bélgica derrotada por Marruecos, estallaron disturbios en Bruselas

Mundial de Fútbol: Después de Francia, Brasil también llegó a los Pre-precuartos de final