in ,

ٹوئٹر کے بلیوٹک رکھنے والے صارفین کو اب ماہانہ 8ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی

دو نومبر (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ یعنی بلیو ٹک رکھنے والے صارفین کو اب اس مد میں 8 ڈالر یعنی (17 سو سے زائد پاکستانی روپے) ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کمپنی سے باہر نکال دیا ہے جبکہ مختلف رپورٹس کے مطابق ملازمین کی چھانٹی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی لانے پر کام کررہے تھے تاہم اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ والے صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلو ٹک کا نشان ہونےکا موجودہ نظام فضول ہے، نیا منصوبہ ٹوئٹرکو مواد تخلیق کرنے والوں کو دینے کے لیے آمدنی کا سلسلہ بنے گا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ 8 ڈالر کی اس قیمت کو کسی ملک کی قوت خرید کے تناسب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، رقم ادا کرنے والوں کو پوسٹ کاجواب دینے اور ٹوئٹر سرچز میں تجیح ملے گی جس کا مقصد جعلسازی کو روکنا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے نام کے آگے بلو ٹک عام طور پر ہائی پروفائل شخصیات کے لیے فی الحال مفت تھا۔تاہم اب اس کی مد میں ماہانہ فیس ادا کرنے پر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قابل اعتماد ذرائع کی شناخت کرنا مشکل ہو سکتی ہے۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ٹوئٹر کے صارفین کو بلیو ٹک برقرار رکھنے کے لیے 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنا پڑسکتے ہیں۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد سے قبل مکمل وضاحت کریں گے، اس سے ہی ہم بوٹس اور ٹرولز کو شکست دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ایلون مسک اس وقت ٹوئٹر کے سی ای او اور چیئرمین ہیں اور ان کے مطابق وہ عارضی طور پر کمپنی کے واحد ڈائریکٹر بھی ہیں۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل