in ,

واٹس ایپ پاکستانی خواتین کی سرفہرست چوائس میں شامل روزانہ پانچ گھنٹے استعمال کرتی ہیں ،سروے رپورٹ

سولہ نومبر (ویب ڈیسک)ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں 60 فیصد افراد نے اوسطاً دن میں ایک گھنٹہ واٹس ایپ استعمال کیا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والے گیلپ اینڈ گیلانی کے سروے کے نتائج کے مطابق عورتیں مردوں سے زیادہ واٹس ایپ استعمال کرتی ہیں۔ سروے میں ملک بھر سے مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ گزشتہ دنوں کے حوالے سے سوچتے ہوئے بتائیں کہ دن کا کتنا حصہ آپ نے واٹس پر صرف کیا۔ اس سوال کے جواب میں 40 فیصد افراد کے مطابق انھوں نے واٹس ایپ استعمال ہی نہیں کیا جبکہ 19 فیصد نے ایک گھنٹہ، مزید 19 فیصد دو گھنٹے، 3 فیصد نے تین گھنٹے اور مزید 3 فیصد نے چار گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے گزارے۔ سروے کے مطابق 5 فیصد افراد نے پانچ گھنٹے جبکہ 11 فیصد نے 5 گھنٹے تک واٹس ایپ استعمال کرنے کے بارے میں جواب دیا۔ سروے کے مطابق مرد حضرات اوسطاً 3 گھنٹے یومیہ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین ان کے مقابلے کے میں 5 گھنٹے روزانہ واٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔ عمر میں اضافے کے ساتھ واٹس ایپ کے استعمال میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جیسا کہ 18 سے 23 سال کی عمر کے نوجوان روزانہ اوسطاً 7 گھنٹے جب کہ 24 سے 30 سال کے افراد روزانہ 3 گھنٹے، 31 سے 40 سال کی عمر کے لوگ 4 گھنٹے اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد اوسطاً روزانہ دو گھنٹے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں میں دیہی و شہری آبادی کے 1051 مرد و خواتین سے کیا گیا۔ اس سروے میں غلطی کا تخمیہ 2 سے 3 فیصد لگایا گیا ہے۔ گیلپ کے مطابق اس سروے کا طریقہ کار فون انٹرویو تھا جو 29 اکتوبر سے 2 نومبر 2022 کے درمیان کیے گئے۔

eradio prensa y televisión, eradio colombia, eradio global, radio digital, la radio #1 en colombia, radio online, eradio, nelson vahos, nelson desde las calles, nelson, julimarket, las noticias más importantes de colombia y el mundo, noticias en vivo, radio en vivo, noticias, actualidad, política, la radio de colombia, radio global, la radio digital #1 del mundo.

¿Qué crees, le das puntos a este artículo?

Comentarios

Deja una respuesta

Este sitio usa Akismet para reducir el spam. Aprende cómo se procesan los datos de tus comentarios.

GIPHY App Key not set. Please check settings

Cargando

0

CON EL MAÍZ COMO PROTAGONISTA, MÁS DE 20 RESTAURANTES DE TENJO SE UNEN PARA UNA NUEVA RUTA GASTRONÓMICA

¡Pillados en el acto! La comedia Infraganti, con un elenco de lujo se presenta en El teatro Astor Plaza en Bogotá