وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس صوبے میں کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال اورپولیس کارکردگی پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ بھی نوگو ایریا برداشت نہیں، صوبے بھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا پولیس قربانی دے رہی ہےمگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، کرپشن کے خاتمےکےلیے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کانظام لا رہے ہیں، جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں۔
انکا کہنا تھا پولیس کوپورے وسائل مہیاکر رہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے، گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ، پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لیے مؤثرکارروائی کی جائے، بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد سےزائد کمی خوش آئندہ ہے۔قربانی کےجانور چھیننےاور چوری ہونےکےواقعات کا سدباب کیا جائے،
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ڈرگز کےسدباب کے لیے مستقل بنیادوں پر ایکشن جاری رکھا جائے

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرادی۔اب پولیس پرفارم کرے